مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے جشن تشکر میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری کی جماعت پاکستان کے ترجمان کے مطابق یہ تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ اور اپنا پروگرام ہے ہم اس میں شریک نہیں ہوں گے،اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج ہوتا تو ہم ضرور جاتے،جب احتجاج ہی نہیں ہے تو وہاں جاکر کیا کریں گے ادھر پاکستان کے سینئر سیاستداں اور تحریک کے انصاف کے سابق سربراہ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کب تک قوم کو بےوقوف بناتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو یوم تشکر کے بجائے یوم تضحیک منانا چاہیے ناپختہ بچوں کی سیاست ایسی ہی ہوتی ہے۔
پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے جشن تشکر میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
News ID 1868007
آپ کا تبصرہ